ابنا: لبنان کے معروف سیاسی مبصر غالب قندیل نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے مقابل سید حسن نصراللہ کی اسٹراٹیجی کی زد میں صہیونی ریاست کی کیمیاوی، تیل و گيس، بجلی یہانتک کہ ایٹمی تنصیبات بھی آگئي ہیں۔ غالب قندیل نے کہا کہ حزب اللہ کی نئي دفاعی حکمت عملی کے سامنے آنے کے بعد صہیونی فوجی ماہرین نے حزب اللہ کے ممکنہ میزائل حملوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانا شروع کردیا۔ یاد رہے صہیونی ریاست کی دھمکیوں سے نہ صرف لبنانی عوام مرعوب نہیں ہوئے ہیں بلکہ قدس کی غاصب حکومت سے مقابلہ کرنےمیں ان کے عزم میں پختگي آئي ہے۔ یاد رہے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے صہیونی ریاست کو شرمطلق قراردیا ہے۔
.....
/169